the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے میں سرکاری گیسٹ ہاؤس کے پاس آج انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس ) کے افسر انوراگ تیواری کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ مسٹر تیواری ریاست کے بہرائچ ضلع کے رہنے والے تھے اور کرناٹک کیڈر کے افسر تھے۔ مسٹر تیواری کی لاش سڑک کے کنارے ملی ہے۔ جائے وقوع پر پولیس اور انتظامیہ کے سینئر افسران پہنچ گئے ہیں۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ ان کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم



نہیں ہو سکی ہے۔

معلومات کے مطابق کرناٹک کیڈر کے آئی اے ایس انوراگ تیواری بنگلورو میں فوڈ سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئر ڈپارٹمنٹ میں تعینات تھے۔ وہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں بی ٹیک بھی تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو آئی اے ایس کی لاش پر کسی قسم کے چوٹ جیسے نشانات نہیں ملے ہیں۔ ابھی تک پولیس ہارٹ اٹیک کو موت کی وجہ مان کر چل رہی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ انوراگ تیواری بہرائچ کے رہنے والے ہیں اور کسی کام سے لکھنؤ آئے تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.